google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , جنوری 7 2025

چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجے کا فیصلہ کیا ہے، زخمی بلے باز کی میڈیکل رپورٹس لندن بھجوادی گئیں،

لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ بھی طے کرلی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کے زخمی بلے باز صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری طور پر لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا صائم ایوب سے خود بھی رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، صائم ایوب کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے کرلی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں، ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں،

محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب زبردست اسٹائلش بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔

قبل ازیں، صدر آصف زرداری نےکرکٹر صائم ایوب کو ٹیلی فون کرکے پاؤں میں لگنے والی چوٹ کے بارے میں دریافت کیا۔

صدر مملکت نے جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود صائم ایوب کی جلدصحت یابی کے لیے دعاکی، صدرِ مملکت نے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کو بھی سراہا۔

صائم ایوب نے ٹیلیفون کرنے پرصدر زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور صحتیاب ہوکرشاندار پرفارمنس جاری رکھنے کاعزم ظاہرکیا،صدرِ مملکت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔

واضح رہے کہ صائم ایوب کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران پاؤں مڑنے سے زخمی ہوگئے تھے،

بعدازاں انہیں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ایم آر آئی کے بعد ان ٹخنے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث وہ 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہرہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں عوام کے لیے کررہے ہیں: پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے