بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی امیتابھ بچن کے نواسے اور معروف صحافی و ہوسٹ سویتا نندا بچن کے بیٹے اگستیا نندا کے ساتھ دوستی کی خبریں ایک مرتبہ پھر سامنے آرہی ہیں۔
وائرل ہونے والی خبروں کے مطابق اگستیا نندا اور سہانا خان کچھ عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں
تاہم حال ہی میں نئے سال کا جشن مناتے وقت دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے ان خبروں کو مزید ہوا دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اگستیا نندا اور سہانا خان نے اپنے کچھ دیگر مشترکہ دوستوں کے ہمراہ نئے سال کا جشن منایا جس کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں،
اگستیا نندا کے فین کلب کی جانب سے اس جشن کی کچھ تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جس کے بعد دونوں کے ڈیٹ کرنے کی خبریں مزید پھیل گئی ہیں۔