google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ - UrduLead
پیر , جنوری 6 2025

18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں مسلسل تین ہفتے اضافے کے بعد 0.26 فیصد کی کمی ہوگئی تاہم 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 3.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا مہنگی، 10 سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اداراہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں مرغی کا گوشت 10.28 فیصد اور پیاز 4.93 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ ایک ہفتے کے دوران چینی 0.95 اورگھی 0.28 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 13.48، آلو 5.59، انڈے 0.23 اور دال ماش 0.05 فیصد سستی ہوئی جبکہ دال چنا، آٹا بھی سستا ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قلیل مدتی مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 0.8 فیصد بڑھی جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ 5.8 فیصد ہو گئی تھی۔

اسی طرح اس سے قبل 19 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قلیل مدتی مہنگائی ہفتہ وار بنیادوں پر 0.38 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 4.64 فیصد ہو گئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کے فالوآن کے بعد 208 رنز کا خسارہ ابھی باقی

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے