google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہمارا بیانیہ کلیئر، عمران خان سمیت تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے: عمر ایوب - UrduLead
اتوار , اپریل 6 2025

ہمارا بیانیہ کلیئر، عمران خان سمیت تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے: عمر ایوب

رہنما تحریک انصاف و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا ہے، عمران خان، شاہ محمود قریشی اور تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔ 

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کمیشن کے بارے حکومت کو بتایا ہے، ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ہونی چاہیے۔ 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر کوئی کیس بنتا ہی نہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے، جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو یہی حساب چلے گا،پاکستان کہاں ترقی کررہا ہے؟

عمران خان کہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیے، گیس تو بہت دور کی بات ہے یہاں سے اناج غائب ہوگیا ہے، سردیوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے پیچھے کیا رہ گیا ہے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی میں علیمہ خان ، بشریٰ بی بی اور دیگر لوگوں کے اپنے گروپ ہیں

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کیلیے عمران خان …