پاکستان میں کام کرنے والی تین ٹیلی کام کمپنیوں کو پچھلے دس سالوں میں مجموعی طور پر 25کھرب 21ارب 59کروڑ 70 لاکھ روپے کی آمدن کا انکشاف ہوا ہے
پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق 2013- 14 سے 2022-23کے عرصہ کے دوران ٹیلی کام آپریٹر جاز کو 16کھرب 62ارب 98 کروڑ 70روپے کی آمدن ہوئی اور اس آپریٹر نے 5کھرب 2ارب 51کروڑ 10لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ،
ٹیلی کام آپریٹر ژونگ نے ان دس سال میں 8کھرب 21ارب 54کروڑ 40لاکھ روپے ریونیو جنریٹ کیا جبکہ ٹیکس کی مد میں 2 کھرب 48ارب 88کروڑ 20لاکھ روپے ادا کئے ،
نیا ٹیل کو اس عرصہ کے دوران 37ارب 6کروڑ 60لاکھ روپے کی آمدن ہوئی اور 12ارب 42کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کی ۔