google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بشری انصاری نے جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی - UrduLead
ہفتہ , اپریل 5 2025

بشری انصاری نے جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز کے سینیئر اور لیجنڈری آرٹسٹ بشری انصاری نے ساتھی فنکارجاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ سال 2024 کے سب سے کامیاب آن اسکرین جوڑوں میں سے ایک ہیں کیونکہ اںہیں انتہائی کامیاب اور مشہور ڈرامے “کبھی میں کبھی تم “میں شگفتہ اور افتخار کے روپ میں خوب شہرت ملی۔

دونوں فنکار پی ٹی وی کے زمانےسے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے چلے آرہے ہیں اور ایک دوسرے کے بہت گہرے دوست ہیں۔ وہ ایک مارننگ شو میں نظر آئے اور ایک مزاحیہ کہانی شیئر کی۔

بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ ان کے ایک سینئر آرٹسٹ قاضی واجد نے ایک بار انہیں اور جاوید شیخ کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ جس پر میں نے ان کے اس خیال کو فورا سنتے ہی رد کر دیا اور کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہونے والا ہے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ میں جانتی تھی کہ میں تو ایک جگہ ٹک کر بیٹھ جاوں گی لیکن جاوید ایک پرندہ ہے جو ایک شاخ پر نہیں جمے گا اور اس خیال کو مسترد کر دیا۔

اس کے بعد بھی انہوں نے ہمیں کئی بار ایک دوسرے سے ملانے کی کوشش کی ۔

جاوید شیخ نے مزاحیہ انداز میں یہ کہا کہ ان کے خیال میں بشریٰ بہت خوبصورت ہے اور انہیں بہت پیاری لگتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

افغان شائقین کی نیوزی لینڈ میں خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش

نیوزی لینڈ کے گراؤنڈ میں موجود غیر ملکی شائقین نے قومی کرکٹرز کے بارے نازیبا …