google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انسانی اسمگلنگ تحقیقات: ایف آئی اے کے 38 افسران کو نوٹسز جاری - UrduLead
ہفتہ , جنوری 4 2025

انسانی اسمگلنگ تحقیقات: ایف آئی اے کے 38 افسران کو نوٹسز جاری

انسانی اسمگلنگ کے خلاف تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسران بھی لپیٹ میں آگئے اور مبینہ سہولت کاری پر 38 افسران کو نوٹسز جاری کردیے گئے جب کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن سیالکوٹ ایئرپورٹ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 2 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی، 18 افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کردیے گئے جب کہ ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثے میں ملوث نو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے سہولت کاری کے الزام پر 38 افسران کو نوٹسز جاری کردیے، ان افسران کے خلاف انکوائری رپورٹ میں برطرفی سمیت سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اپنے دو اہلکاروں پر گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرادیا۔ان اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی۔

58 افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کردیے گئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن سیالکوٹ ایئرپورٹ کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔

دوسری جانب انسانی اسمگلنگ ملوث عناصر کی پکڑدھکڑ کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں ایف آئی اے گُجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثے میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث مبینہ انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد متعدد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جب کہ کئی لاپتا ہوگئے تھے، دفتر خارجہ نے کشتی حادثے میں بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش بلوچستان کے شمالی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے