google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسماء عباس، زارا نور اور بشریٰ انصاری کی دلچسپ ڈانس ویڈیوز وائرل - UrduLead
اتوار , دسمبر 29 2024

اسماء عباس، زارا نور اور بشریٰ انصاری کی دلچسپ ڈانس ویڈیوز وائرل

فنکاروں سے بھرے شوبز انڈسٹری کے مشہور گھرانے میں آج کل شادی کا سماں ہے جس میں انڈسٹری کے کئی ستارے بھی مصروف ہیں۔

جی ہاں یہاں بات ہو رہی ہے اداکارہ اسماء عباس کے گھرانے کی جن کی بہن بشریٰ انصاری، بیٹی زارا نور عباس اور داماد اسد صدیقی ہیں۔

اسماء عباس کے بیٹے کی شادی کی تقریبات کی تاحال متعدد ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو چکی ہیں جنہیں کچھ نیٹیزنز پسند اور کچھ ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

نکاح اور بارات کے بعد اب اسماء عباس کے بیٹے کے ولیمے کی متعدد ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں سب کو محوِ رقص دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز ان ویڈیوز سے بھرے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اسماء اور ان کے شوہر، زارا نور عباس اور اسد صدیقی، بشریٰ انصاری دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ دلچسپ ڈانس میں مصروف ہیں۔

یہ سب مشہور شخصیات ’فری ڈانس‘ میں مصروف ہیں جس کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نیٹیزنز اس گھرانے پر سخت تنقید بھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا رُخ زیادہ تر زارا نور کی جانب نظر آ رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ زارا نور عباس اور ان کی والدہ کا پہناووں سے متعلق انتخاب اچھا نہیں ہے۔

متعدد صارفین نے ان اداکاراؤں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جب ڈانس کرنا نہیں آتا تو ڈانس کرنے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نواز شریف، بانئ پی ٹی آئی، آصف زرداری مذاکرات کیلئے بیٹھ جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے