google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرے روز کا کھیل: پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیئے - UrduLead
ہفتہ , دسمبر 28 2024

دوسرے روز کا کھیل: پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیئے

پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کیخلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیئے ہیں تاہم 2 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے 301 رنز کے جواب میں صائم ایوب اور کپتان شان مسعود نے کھیل کا آغاز کیا لیکن  اوپننگ پر آنے والے نوجوان بیٹر صائم رباد کی گیند پر 28 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے ۔

اس کے بعد دوسری وکٹ کپتان شان مسعود کی گری  جنہوں نے جانسن کی گیند کو کٹ کرنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے کنارے سے ٹکراتی ہوئی سلپ پر موجود تھرڈ مین کے ہاتھوں میں جا پہنچی اوروہ صرف 28 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

ان کے بعد آنےکامران غلام بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور  شان مسعود والی غلطی دہرائی، انہوں نے بھی باہر کی جانب جاتی ہوئی گیند کو کٹ لگانے کی کوشش کی اور وہ بھی کیچ آوٹ ہو گئے ، کامران صرف 4 رنز ہی بنا پائے۔

پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے خلاف 301 پر آل آوٹ ہو گئی، میزبان ٹیم کو مہمانوں پر 90 رنز کی برتری حاصل ہے۔

سنچورین میں جاری میچ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خرم نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم 89 جب کہ کاربن بوسچ 81 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس سے قبل دوسرے روز کھیل کا آغاز ایڈن مارکرم نے 47 اور ٹمبا باووما نے 4 رنز سے کیا۔ جنوبی افریقا کی چوتھی وکٹ کپتان ٹمبا باووما کی صورت میں گری، وہ 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کی پانچویں 178 رنز پر گری، جب ڈیوڈ بیڈنگھم 30 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 82 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

غیر قانونی بیرونِ ملک جانے کے خواہشمند 10 ہزار سے زائد پاکستانی گرفتار

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ رواں برس غیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے