پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی نکاح کی تقریب کے موقع پر تلاوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح میں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے حال ہی میں ہونے والی نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
تاہم تمام تر توجہ صوبۂ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سمیٹ لی۔
سرخ لباس میں ملبوس وزیر اعلیٰ پنجاب بھتیجے کے نکاح میں جاذب نظر دکھائی دیں۔
مریم نواز کے مذکورہ جوڑے سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق انہوں نے اس خاص موقع پر بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔
مریم نواز کا یہ سرخ جوڑا سبیاساچی کی حالیہ کلیکشن ’ہیریٹیج برائیڈل‘ سے ہے۔
زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی،
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شرکت کی، تقریب میں دلہا و دلہن کے خاندانوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔
تقریب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں زید نواز کی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید کی ویڈیو بھی شامل ہے،
ویڈیو کو پی ایم ایل این کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں زید نواز کو نکاح خواں کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے تلاوت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پر پارٹی کے حامیوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زید نواز کی تلاوت کی تعریف کی جارہی ہے اور انہیں نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خوہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ زید حسین نواز کا نکاح نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمان کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے۔
زید حسین نواز کی رسم حنا کی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی پرفارمینس سے مہمانوں کو محظوظ کیا، جبکہ مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی۔