google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے،

بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق اسکردو میں منفی گیارہ اور زیارت میں پارہ منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

قلات میں منفی چار، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں چھ چھ، لاہور نو اور کراچی میں درجہ حرارت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …