google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیروز خان کا اہلیہ کے ساتھ رومانٹک تصاویر شیئر - UrduLead
جمعہ , دسمبر 27 2024

فیروز خان کا اہلیہ کے ساتھ رومانٹک تصاویر شیئر

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ نئی رومانٹک تصاویر شیئر کر کے علیحدگی کی افواہوں کو ایک بار پھر رد کر دیا ہے۔

فیروز خان، جو مشہور ڈراموں “خانی” اور “خدا اور محبت” کے مرکزی کردار کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

ان تصاویر میں یہ جوڑا ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبا ہوا اور خوشی کے رنگوں میں نظر آ رہا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ ان افواہوں پر فیروز خان اور ان کی بہن حمیمہ ملک نے وضاحت دیتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

فیروز خان کی ان تازہ تصاویر پر مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور محبت بھرے کمنٹس کا تانتا بندھا ہوا ہے، جبکہ کچھ ناقدین کی جانب سے تنقید بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

پوسٹ کو اب تک لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس مل چکے ہیں، جو اس جوڑے کی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

محکمہ موسمیات کی ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے