google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سنچورین ٹیسٹ کا پہلا دن: جنوبی افریقا 3 وکٹوں پر 82 رنز - UrduLead
جمعہ , دسمبر 27 2024

سنچورین ٹیسٹ کا پہلا دن: جنوبی افریقا 3 وکٹوں پر 82 رنز

پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 82 رنز بنا لیے،

ایڈن مارکرم 47 اور ٹمبا باووما 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی،

میزبان ٹیم کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 129 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میچ کے آغاز پر صائم ایوب اور شان مسعود نے اوپننگ کی، شان مسعود 17، صائم ایوب 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

بابراعظم چار رنز بنا سکے، سعود شکیل 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، 56 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چار وکٹیں گر گئیں، پاکستان کے چار کھلاڑی آئوٹ ہیں اور 87 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی بولرز نے پاکستانی بیٹرز کو وکٹ پر رکنے کا موقع نہ دیا اور چوتھی وکٹ 56 رنز پر لے لی، اس مرتبہ آؤٹ ہونے والے بلے باز سعود شکیل تھے۔ انہوں نے 14 رنز اسکور کیے۔

تاہم پانچویں وکٹ پر کامران غلام اور محمد رضوان نے 81 رنز جوڑ کر جنوبی افریقی بولرز کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ کامران 54 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 137 رنز تک پہنچایا۔

کامران غلام کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان صرف 5 رنز کے اضافے کے بعد 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر سلمان علی آغا اور عامر جمال نے مزاحمت دکھائی اور ساتویں وکٹ پر 53 گیندوں پر 47 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 189 تک پہنایا۔

تاہم اس مجموعے پر 28 رنز بنانے والے عامر جمال، 18 رنز بنانے والے سلمان علی آغا اور نسیم شاہ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

آخری وکٹ پر ٹیل اینڈرز خرم شہزاد اور محمد عباس بیٹنگ کر رہے ہیں جنہوں نے ٹوٹل کو 211 رنز تک پہنچایا۔ دونوں کے درمیان 22 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ کوشش ہو گی پہلی اننگز میں اچھا اسکور کریں، بالنگ اور بیٹنگ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی، پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ سنچورین کی کنڈیشن فاسٹ بالرز اور بیٹرز کیلئے سازگار ہے۔

ٹیم میں بابراعظم کی واپسی ہوئی ہے اور تین سال بعد فاسٹ بالر محمد عباس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم چار فاسٹ بالرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

محکمہ موسمیات کی ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے