google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PTI مذاکراتی ٹیم آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرے گی - UrduLead
جمعہ , دسمبر 27 2024

PTI مذاکراتی ٹیم آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرے گی

اکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی آج عمران خان سے ملاقات کرے گی، بانی پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج بانی پی ٹی آئی سے دن دو بجے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی اور انہیں حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے پہلے دور پر بریفنگ دے گی۔

کمیٹی میں عمر ایوب۔ علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر شامل ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان، اور علامہ راجہ ناصر عباس بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے عمل کو معنی خیز بنانے کے لیے اہم ہے کہ میری ملاقات میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے کروائی جائے تا کہ مجھے معاملات کا صحیح علم ہو سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے عمل کو معنی خیز بنانے کے لیے اہم ہے کہ ان کی ملاقات مذاکراتی ٹیم سے کروائی جائے تا کہ انہیں معاملات کا صحیح علم ہو سکے، انہوں نے صاحبزادہ حامد رضا کو تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل کا ترجمان نامزد کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حکومت اگر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتی ہے تو ہمارے دو مطالبات ہیں، ایک مطالبہ انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر سینئیر ترین ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کا قیام۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ان مطالبات پر عمل درآمد کی صورت میں ہم سول نافرمانی کی تحریک کو مؤخر کر دیں گے لیکن مجھے خدشہ ہے کہ حکومت ہمارے 9 مئی اور 26 نومبر کی تحقیقات کے مطالبے کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کرے گی لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھاجب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، اپوزیشن کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ 2 جنوری کو پیش کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہوئی تھی، ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل تھے۔

میٹنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی میں اعجاز الحق اور خالدمگسی کو شامل کرلیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ٹی آئی کی مذاکرات کے مثبت نتائج کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے