وزیردفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) نےکہا ہے کہ 9 مئی برپا کرنے والا خود اسٹیبلشمنٹ کی پروڈکٹ ہے۔
لندن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے ساتھ دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا،سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی سزا میں رکاوٹ ڈالی ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے جن 25 افراد کو سزائیں سنائیں ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان افراد کی سزائوں میں تاخیر عدلیہ کہ وجہ سے ہوئی، بانی پی ٹی آئی سمیت تحریک انصاف کے تمام افراد کرپشن میں ملوث ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ عدلیہ کےلیے باعث شرم ہے، 2018 میں پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں لایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت جنرل باجوہ مائنس نوازشریف پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب اقتدار سے محروم ہوئے تو امریکا ایبسلوٹلی ناٹ ہوگیا، اب وہ امریکا کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نوازشریف کی اجازت سے ان سے ملا، اسوقت جنرل باجوہ مائنس نوازمنصوبے پر کام کررہے تھے،
انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کو مائنس کرنے کا منصوبہ پرانا تھا۔ اس پر عمل درآمد کر کے بانی پی ٹی آئی کو لانا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن نے کئی حدیں چھوئیں، بانی اور ان کے اہل خانہ کرپشن میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ہفتے قبل صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتے تھے،اب اتنی بے تابی ہے کہ کمیٹی کمیٹی شروع کردی، عوام باشعور ہے سمجھتی ہے کہ یہ کیوں کمیٹیاں آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا نوازشریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو 5 ارب ڈالرز اپنی جیب میں ڈالتا اور قومی مفاد نہ دیکھتا، کہا کہ جس طرح کارن فلیکس ان کا پراکٹ ہے اسی طے بانی پی ٹی آئی بھی ہے۔
انہوں نے کہا شوکت خانم اسپتال کے پیسے مسقط اور فرانس میں لگائے گئے، یہ بندہ بے ایمان ہے، ان کے حواریوں کو پتہ لگنا چاہئے۔
انہوں نے کہا عدالت جاتا ہوں تو اس کے وکلاء بھاگ جاتے ہیں کیونکہ میرے پاس ثبوت ہیں، تاریخ کا حصہ ہے کہ یہ شخص چور ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شہداء کی قسم اس ملک کے دفاع کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا، یہ شخص ایک طرف امریکا کو گالی دیتا ہے دوسری طرف پیر پکڑ لیتا ہے، ہم اس کے خلاف وائٹ پیپر لائیں گے۔