google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مولانا فضل الرحمان ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم  - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مولانا فضل الرحمان ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم 

سابق وفاقی وزیرخزانہ عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےعوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مذاکرات کی باتوں کے دوران کم از کم احتجاج اور مارا ماری نہیں ہو گی، مذاکرات کا ہونا اچھی بات ہے، مذاکرات ہونے چاہئیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حل ایک ہی ہے کہ انتخابات ہوں اور جمہور کی رائے لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مولانا فضل الرحمان کے قد کے سیاست دان بہت کم ہیں، مولانا صاحب ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ہو سکتی تھی لیکن حکومت کی نیت ہی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود کم ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے، اسٹاک مارکیٹ اس سے بھی اوپر جائے گی اور اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ٹیکس نہیں لگنے دیا، پنشن ریفارمز نہیں کیں، وزیر اعظم معاشی اصلاحات نہیں چاہتے وہ سیاسی مفادات کو آگے لے آتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ درآمدات میں 7 فیصد کمی آئی ہے، ٹیکس ریٹ اس وقت بہت زیادہ ہے اور اگر معاشی اشاریے مثبت نہیں کیے تو سرمایہ کاری نہیں بڑھ سکتی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے