google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت کا مزید ایک آئی پی پی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حکومت کا مزید ایک آئی پی پی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے مزید ایک انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) کے ساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مہنگی آئی پی پیزکے ساتھ بجلی خریداری کے معاہدوں سے متعلق ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے، مزید ایک آئی پی پی کے ساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک اور نجی بجلی گھرکے ساتھ معاہدہ ختم کرنے پر معاملات طے پا گئے ہیں، پاک جین پاور پلانٹ کےساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ ختم کیاجائے گا۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک جین 365 میگاواٹ صلاحیت کی حامل آئی پی پی ہے ، معاہدہ ختم کرنے کے نتیجے میں اربوں روپے کی بچت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر کو مطابق وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا تھا،

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے مزید 300 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

اس سے قبل 10 اکتوبر کو 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ان معاہدوں کے خاتمے سے عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا اور قومی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے