google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کےلیے ملائشیا پہنچ گئی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کےلیے ملائشیا پہنچ گئی

پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کےلیے کپتان ضوفشاں ایاز کی قیادت میں ملائشیا پہنچ گئی۔

پاکستانی ٹیم ایمریٹس کی پرواز سے کراچی سے براستہ دئبی ملائشیا پہنچی، پاکستانی ٹیم کی پلیئرز آج آرام کریں گی اور کل پریکٹس کریں گی۔ ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں پریکٹس سیشن کا انعقاد ہو گا 

،ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا، پاکستان، بھارت اور نیپال گروپ اے میں شامل ہے۔ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائشیا  پر مشتمل ہے۔

پاکستانی ٹیم کا پہلا جوڑ 15 دسمبر کو روایتی حریف بھارت سے پڑے گا، پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے