google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پاور ڈویژن کے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خطوط - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پاور ڈویژن کے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خطوط

ملک بھر میں بجلی بلز کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی بروقت نہ ہونے کے معاملے پر پاور ڈویژن نے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھ دیے۔

وفاقی وزیر اویس لغاری کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت توانائی نے صارفین کے لیے سستی بجلی کے لیے اصلاحات کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مالی وسائل میں اضافہ، بجلی چوری کے خاتمے اور صارفین کے واجب الادا بلز کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن نے خط میں لکھا ہے کہ وزرائے اعلیٰ سے فوری طور پر بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے کی درخواست ہے کیونکہ واجب الادا بجلی بلز کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات متاثر ہو رہے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق صوبوں کے مختلف محکمے بجلی کے بلز کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں اور بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاور کمپنیوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے لہٰذا واجب الادا بلز کی وجہ سے بجلی کی بلا تعطل سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پاور ڈویژن کے خط میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزرائے اعلیٰ سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کرتا ہوں کیونکہ بقایاجات کی عدم ادائیگی سے گردشی قرض کا بحران سنگین ہو رہا ہے،

توانائی کے شعبے میں استحکام کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے تعاون کی امید ظاہر کرتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے