google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف سےقرض تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا گیا: وزارتِ خزانہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئی ایم ایف سےقرض تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا گیا: وزارتِ خزانہ

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالر کا قرض تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا

وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابل واپسی ہوگا۔

آئی ایم ایف کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے