پراپرٹی کی فروخت پر FED ختم کرنے کی تجویز
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پراپرٹی کی فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی، کمیٹی نے ٹیکس بار یا الیکٹرانک مہر کے بغیر اشیا کی فروخت پر پابندی اور جعلی بار کوڈ لگانے پر سگریٹس کو ضبط کرنے کی تجاویز بھی منظور کرلیں۔