google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت کا عمران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

حکومت کا عمران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نےسابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیا،

عمران خان کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے،

سابق وزیراعظم کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

عمران خان پرسوشل میڈیاکےذریعےلوگوں کوریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف بغاوت پر اکسانےکےالزامات ہیں.

اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کےخلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی

وزارت داخلہ کووفاقی کابینہ کیلئے سمری تیار کرنے کا ٹاسک دےدیا گیاہے۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نےعمران خان کےخلاف انکوائری کی جس کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کا ٹرائل کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کےچیپٹر6 اور9اے اور دیگرمتعلقہ سیکشنز کےتحت کارروائی شروع کرنے کا پلان بنایا گیا ہے،

سی آرپی سی کےسیکشن196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے اور مختلف جرائم پرملزمان کےخلاف کارروائی کےلیے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری تقاضا ہوتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …