google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مریم نواز سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئیں - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مریم نواز سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئیں جہاں ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے استقبال کے لیے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے،

کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لن تاؤ، قونصلر ساؤتھ ایشین افیئرمسز لی جین یاؤن، بیورو آف ساؤتھ ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن ژاینبو ساؤتھ ایشین افیئر اتاشی، سینگ گویو اور مس چن یو بو اور مس ژؤ چن یو نے ان کا استقبال کیا۔

بعدازاں مریم نواز نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی، سربراہ چینی وفد نے کہا کہ مریم نوازشریف اور ان کے وفد کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے، چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، وزرا بلال اکبر، عاشق کرمانی اور دیگر بھی ہمراہ مریم نواز کے ہمراہ موجود ہیں۔

مریم نواز چین کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر 8 روزہ سرکاری دورہ کر رہی ہیں، دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل سے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق مریم نواز کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں، دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میڈیکل ،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کار کا جائزہ لیا جائے گا۔

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے دیئے گئے باضابطہ دعوت نامے میں گہرے باہمی مراسم اور دوستی کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

مریم نواز دارالحکومت بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کریں گی، دورے میں صوبہ پنجاب اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان کاروباری اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔

واضح رہے کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ اکتوبر میں ہونے والے شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد آئے تھے، یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے