سندھ بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالجز و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد کیا جارہا ہے۔
ایم ڈی کیٹ میں سندھ بھر سے38 ہزار609 امیدوارشرکت کریں گے، امیدواروں کوصبح 8:30 بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی بی اے سکھر کے مطابق پرچہ200 کثیر انتخابی سوالات پر مشتمل ہوگا، دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہوگا۔
گزشتہ شب وی سی، آئی بی اے سکھر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش میڈیکل ٹیسٹ کا پرچہ جعلی ہے۔
وی سی ڈاکٹر آصف شیخ نے کہا کہ طلبا کو یقین دلاتا ہوں ہمارا پرچہ لیک نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف شفاف طریقے سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔
واضح رہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2024 کا دوبارہ انعقاد آئی بی اے سکھر کروا رہا ہے،
ایم ڈی کیٹ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت ہوگا۔
امیدواروں کو صبح 8:30 بجے امتحانی مراکز میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے،
پرچہ 200 کثیر انتخابی سوالات پر مشتمل ہوگا جس کا دورانیہ 3 گھنٹے اور 30 منٹ ہوگا۔
کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں دو امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں،
این ای ڈی یونیورسٹی میں وزیٹرز گیٹ سے طالبات کو داخلے کی اجازت ہوگی، این ای ڈی یونیورسٹی میں طلبہ کو مین گیٹ سے داخلے کی اجازت ہوگی۔
والدین کے کیلیے این ای ڈی یونیورسٹی کے قریب ہال میں جگہ مختص ہے، جامعہ کراچی میں مسکن گراؤنڈ میں امتحانی مرکز بنایا گیا ہے،
مسکن گیٹ، میٹرو ویل گیٹ سے طلبہ و طالبات کو داخلے کی اجازت ہوگی، مسکن گیٹ سے گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگ۔
میٹرو ویل اور شیخ زید گیٹ سے طلبہ و طالبات سمیت گاڑیوں کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی، والدین امتحانی مرکز کے قریب شادی ہال اور جامعہ کراچی کے شعبہ قانون کے قریب بیٹھ سکتے ہیں،
ایم ڈی کیٹ 2024 میں سندھ بھر سے تقریباً 38 ہزار 609 امیدوار شرکت کریں گے۔