اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی---DHA-- میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،عینی شاہدین کےمطابق گاڑی میں باپ بیٹی سوار تھے۔

نالےمیں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے آوازیں لگاتے رہے، کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنےکی کوشش کی، پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر دونوں افراد کار سمیت پانی میں بہہ گئے۔

ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ دیکھیںtwitter.com/i/status/1947549377297584241

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقہ سید پور ویلج میں طوفانی بارش کے باعث برساتی نالے میں طغیانی آنے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل بہہ گئے تھے

ریسکیو ٹیمیں بہنے والی گاڑی کو تلاش کرنے میں مصروف ہے،واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔