سابق کمشنر راولپنڈی پر تحقیقاتی رپورٹ آج پیش
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے لیے بنائی گئی الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا آخری اجلاس آج ہو گا۔
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے لیے بنائی گئی الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا آخری اجلاس آج ہو گا۔
کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 سے قبل اسٹیو کربی کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اہم اجلاس آج پھر اسلام آباد میں اجلاس ہوگا جس میں انتخابات کے بعد کی صورتحال اور مخلوط حکومت کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی میں فریال تالپور کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر بھی وزارت اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کےانتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاالیکشن کمیشن کے وکیل نے اعتراض کیا کہ درخواستوں کا دائرہ اختیار ہائیکورٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہے۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے ریحانہ ڈارسمیت 20 درخواستوں پرسماعت کی، درخواست گزاروں میں ظہیرعباس کھوکھر،محمود الرشید ،شہزاد فاروق ، عالیہ حمزہ ،زبیر خان نیازی ،سلمان اکرم راجا ،ملک توقیرعباس شامل ہیں انہوں نے فارم 47 کے نتائج کوہائیکورٹ میں چیلنج کیاہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا…
خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
نواز شریف نے عام انتخابات کے نتائج میں سب سے بڑی جماعت ہونے، دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ملک کیلئے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے دی
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت حلقہ این اے 41 لکی مروت سے کامیاب ہوگئے۔
اسرائیل نے زمینی کارروائی کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ رفح کے محفوظ زون پر فضائی حملوں کو بڑھا دیا ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ حکومت شفاف انتخابات کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے،کسی قسم کی رکاوٹ نہیں۔
انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی فائنل بیٹھک کل لگے گی۔ ایم کیو ایم کا وفد پیر کو مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ کرے گا، دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ نےکاغذات نامزدگی مسترد معاملے میں کل آراو کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کےمطابق ریٹرننگ افسران کیجانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے معاملے پر شاہ محمود،زین قریشی، مہربانو کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت درخواست گزار نےکہاریٹرننگ افسران کیجانب سے کاغذات مسترد کرنے کی نقول فراہم نہیں کی جارہی۔استدعا ہےکہ شاہ محمود،زین قریشی،مہربانو کو فیصلےکی نقول فراہم کی جائیں تاکہ الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائرکی جاسکے۔بعدازاں…
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر 2023 تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری کردیئے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق ریٹرننگ آفیسر ( آر او ) کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل) شیخ رشید احمد کی اپنی الگ جماعت ہے جس سے وہ انتخابات میں حصہ لیں گے ، تاہم ان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور سابق ممبر قومی اسمبلی مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ جس انداز میں میرے والد کو لے کر گئے افسوسناک حرکت تھی ، تھانے میں سابق وزیر خارجہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کسی لاڈلے کی تاج پوشی میں حماقتیں نہ کریں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امیدواروں کے تائید اور تجوید کنندگان کی پیشی یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا۔
انڈس موٹر کمپنی نے (آئی ایم سی) نے بھوربن میں منعقدہ جنرلسٹ سمٹ میں پاکستان میں تیار کردہ پہلی ایس یو وی ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل کرولا کراس متعارف کرادی ہے۔ سمٹ میں ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر یاسوشی یویڈا سمیت آٹو صنعت سے تعلق رکھنے والی چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیکس پالیسی سے متعلق تکنیکی ٹیم نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کےتحت اقدامات کاجائزہ لینے کافیصلہ کرلیا-
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ جسے 3 بار وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا کہ وہ لاڈلا ہے۔ جھوٹے کیسزبناو، بیٹیوں کو گرفتار کرو،کیا یہ لاڈلہ پن ہے۔
حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں،افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاؤہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔