تعلیم
نرسنگ کالجز میں مفت تعلیم اور ماہانہ وظیفہ ختم
پنجاب حکومت نے سرکاری نرسنگ کالجز میں بی ایس نرسنگ (جنرک) پروگرام کے لیے نئی داخلہ پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت اب طالبات کو مفت تعلیم کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور وہ ہزاروں روپے فیس ادا کر کے تعلیم حاصل کریں گی۔
میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس کا نوٹیفکیشن جاری
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے وزیر اعظم پاکستان کی تشکیل کردہ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی ٹیوشن فیس کی حد مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور یونیورسٹی میں طالبعلم کی خودکشی
لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی--یونیورسٹی آف لاہور-- میں طالبعلم کی خودکشی کے افسوسناک واقعے نے تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
پنجاب بورڈز: ای مارکنگ بائیومیٹرک حاضری متعارف
پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت امتحانات کی ای مارکنگ کی جائے گی اور امتحانی مراکز پر طلبہ کی حاضری بائیومیٹرک سسٹم سے لی جائے گی۔
نجی اسکولوں کو 30 دسمبر تک مہلت
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے نجی اسکول سسٹمز کی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز کے تحریری جوابات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی ہے۔
MBBS اور BDS میں داخلے کے لیےآخری تاریخ
بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستانی طلبہ کے لیےسرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 2025-26 سیشن کے لیے 21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس سیٹیں مختص کر دی ہیں۔ یہ سیٹیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیکل ایجوکیشن (DGME) بنگلہ دیش کے زیرِ انتظام ہوں گی۔
امتحانی نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا اعلان
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانی نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ایم بی بی ایس کا میرٹ 93.6273 فیصد
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی ہے۔
آئی ایل ٹی ایس سکینڈل: امیدواروں کو غلط نتائج
انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم (آئی ایل ٹی ایس) میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہزاروں امیدواروں کے ریڈنگ اور لسننگ سیکشنز کے سکورز غلط نکلے۔ یہ غلطی اگست 2023 سے ستمبر 2025 تک دیے گئے کچھ ٹیسٹوں میں ہوئی۔
برطانوی یونیورسٹیوں میں طلبہ کے داخلے محدود
برطانیہ میں سخت تر امیگریشن قواعد اور ویزا کے مبینہ غلط استعمال پر بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد کئی یونیورسٹیوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش سے طلبہ کے داخلے عارضی طور پر معطل یا محدود کر دیے ہیں۔
ایچ ای سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی
پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے سب سے بڑے ادارے — ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) — کے نئے سربراہ کی تلاش حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
نمل یونیورسٹی ایچ نائن میں سلنڈر دھماکا
اسلام آباد کے سیکٹر ایچ–نائن میں قائم نمل یونیورسٹی میں منگل کی شام سلنڈر دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکا یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ریلیشنز (آئی آر) ڈیپارٹمنٹ میں ہوا، جس میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے۔
میٹرک امتحانات رمضان المبارک کے بعد پر غور شروع
پنجاب میں میٹرک کے امتحانات کے شیڈول پر نئے امکان پر غور شروع ہو گیا ہے۔
SSC Part-I اور Part-II 2025 کے نتائج کا اعلان
وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے 28 نومبر 2025 کو SSC Part-I اور Part-II (نہم و دہم جماعت) کے سالانہ دوم امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔
برطانیہ کا پاکستان کیلئے نئی ای ویزا سہولت متعارف
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ای ویزا کا نیا نظام شروع کیا جا رہا ہے، جو طلبہ اور کارکنان کے طویل مدتی ویزوں کو مزید آسان اور محفوظ بنائے گا۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کا شیڈول
پنجاب کے محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال 2026 کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ محکمہ کے مطابق میٹرک کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتحانات 5 مئی سے منعقد کیے جائیں گے۔
17 بڑے نجی سکول سسٹم کو شوکاز نوٹس جاری
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے سترہ بڑے نجی اسکول سسٹمز کو تعلیمی شعبے میں اپنی جارہ داری کا غلط استعمال کرتے ہوئے، طلباء اور والدین کو سکول کے لوگو والی مہنگی نوٹ بُکس، ورک بُکس اور یونیفارمز صرف اسکول یا اسکول کے منظور شدہ دکانوں سے خریدنے پر مجبور کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔
پی ایچ ڈی اسکالرشپ اور جرنل ایکریڈیٹیشن کال جاری
HEC نے یو ایس–پاکستان نالج کوریڈور کے تحت مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ اور مقامی تحقیقاتی جرنلز کی ایکریڈیٹیشن کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
پنجاب کے تمام کالجز میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکم
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے محکمہ داخلہ کی ہدایات پر صوبے بھر کے کالجز کو سخت سیکیورٹی اقدامات فوری نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔
ایم ڈی کیٹ پالیسی تبدیلی پر پی ایم ڈی سی کو نوٹس
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات اور میڈیکل داخلہ رجسٹریشن پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
طلبہ کے لیے پرانے امتحانی قواعد برقرار
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے وضاحت کی ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخل شدہ 2024–25 تعلیمی سیشن کے طلبہ پر حاضری یا پاسنگ مارکس کے نئے اصول ریٹروسپیکٹو طور پر نافذ نہیں کیے جائیں گے۔
تعلیمی بورڈز کا میٹرک امتحانات 2026 کا شیڈول جاری
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔
ایم ڈی کیٹ نتائج: حتمی فہرست اتوار کو جاری
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ملک بھر میں منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2025 کے عبوری نتائج کا باضابطہ اعلان کے بعد حتمی نتائج اتوار کی شام جاری کیے جائیں گے۔