google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹیکنالوجی Archives - Page 5 of 38 - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ٹیکنالوجی

امریکا میں پاکستانی سفیر کا میڈیا پر لگنے والی نئی پابندیوں کا دفاع

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ ایک سفارتی تقریب کے دوران پاکستانی میڈیا پر لگنے والی نئی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے آزادی اظہار رائے یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ’دی واشنگٹن ڈپلومیٹ‘ …

Read More »

اسپیکٹرم نیلامی تاخیر: 5 سال کے دوران جی ڈی پی میں 500 ارب نقصان کا اندیشہ

جی ایس ایم اے نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے اپنےا سپیکٹرم کی نیلامی میں مزید تاخیر کی تو آئندہ پانچ سال کے دوران جی ڈی پی میں 500 ارب روپے کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے، پاکستان کو آئندہ سپیکٹرم نیلامی میں حکومتی ریونیو کو زیادہ سے زیادہ …

Read More »

تجاویز آنے تک پیکا ترمیمی بل روک لیا

قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ لیکن صدر مملکت نے صحافیوں کی تجاویز آںے تک بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق …

Read More »

متنازع پیکا ایکٹ: پی ایف یو جے کی آج ملک گیر احتجاج کی کال

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے متنازع پیکا ایکٹ ترامیم کے خلاف آج 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ سے میڈیا، سوشل میڈیا اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے۔ …

Read More »

پیکا ترمیمی بل: پی ٹی آئی اور صحافیوں کا احتجاج، ایون سے واک آؤٹ

سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور صحافیوں نے پیکا ترمیمی بل 2025 کے معاملے پر احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت شروع ہوا، سینیٹ اجلاس میں معمول کی کاروائی کا عمل جاری …

Read More »

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل: آج سینٹ کمیٹی طلب

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کی منظوری کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس (آج) پیر کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے قائمہ کمیٹی کیطرف سے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر غور کیلئے سنگل پوائنٹ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، وزیر مملکت برائے …

Read More »

برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی: برطانوی ٹیم آڈٹ کیلئے آج پاکستان پہنچے گی

برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کےلیے آج رات پاکستان پہنچے گی۔  ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کل سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی۔  برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی …

Read More »

وی پی این اور اے آئی صارفین پرسائبر حملے

ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) استعمال کرنے والے صارفین سائبر حملوں کی زد میں آگئے۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں ہیکرز کی طرف سے ذاتی معلومات چرانے کےلیے سائبر حملوں کا …

Read More »

بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ

بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات اور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے، کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ بھجوا دیا۔ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچر میں بھارتی مداخلت سے مانیٹرنگ کے خدشے …

Read More »

جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ ہوگا: پیکا ترمیمی بل

وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جس کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، جھوٹی خبر پھیلانے والے شخص کو 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی …

Read More »