google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 طلحہٰ انجم نے عاطف اسلم کا اعزازچھن لیا، پہلے نمبر پر آگئے - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

طلحہٰ انجم نے عاطف اسلم کا اعزازچھن لیا، پہلے نمبر پر آگئے

پاکستانی ابھرتے ہوئے گلوکار طلحہٰ انجم نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی جگہ لے لی ۔انہوں نے سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سال کے اختتام پر ملک بھر میں موسیقی کے شائقین کا انتظار بالآخر ختم ہو گیا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائی نے پاکستان میں 2024ء کے مقبول ترین گلوکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں عالمی اور ملکی دونوں سطح پر سال بھر میں پسند کی جانے والی آوازوں کو پیش کیا گیا ہے۔

یہ سال پاکستان کے موسیقی کے منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں طلحہ انجم نے 2024 کے سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والے مقامی گلوکار کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، اور انہوں نے عاطف اسلم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو لگاتار تین سال تک ٹاپ پوزیشن پر موجود رہے۔

اسپاٹیفائی کی مہم ملکی موسیقی کے منظر نامے کے ابھرتے ہوئے تنوع پر روشنی ڈالتی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران مقامی موسیقی کے استعمال میں 54 فیصد کا متاثر کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

طلحہ انجم کے بعد عمیر دوسرے اور عاطف اسلم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ عظیم ”شہنشاہ قوالی“ نصرت فتح علی خان اور باصلاحیت گلوکار طلحہ یونس بھی پاکستان کے سرفہرست پانچ مقامی گلوکاروں میں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے مقامی فنکاروں میں حسن رحیم ، عبدالحنان،اورمانو بھی شامل ہیں، جو پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے بہترین ٹیلنٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے