نجاب میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، ماس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب نے ایک نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ڈی جی ماحولیات کے نوٹیفیکشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 4 دسمبر 2024 سے صبح 8:15 کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے۔
عمران حامد شیخ کے مطابق نوٹیفکیشن ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت جاری کیا گیا ہے، اسکول اوقات میں تبدیلی فوری نافذ العمل ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اطلاق ہوگا۔
ڈی جی ماحولیات کے مطابق فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔