google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد، گوجرانوالہ ، فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسلام آباد، گوجرانوالہ ، فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں نجکاری کے لیے حکومتی اقدامات، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے کی ترقی اور مسا ئل کے موثر حل کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔

ابتدائی طور پر حکومت کے ماتحت 52 فیصد آئی پی پیز میں سے اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجکاری کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کے ذریعے سنجیدہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنے اور خدشات دور کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، کمیٹی کی جانب سے ممکنہ خطرات اور چیلنجز کی پیشگی نشاندہی سے نجکاری کی کامیابی کے امکانات بڑھیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے