google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مہنگائی 78 ماہ کی کم ترین سطح پر - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مہنگائی 78 ماہ کی کم ترین سطح پر

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 2024 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 4.9 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ اکتوبر 2024 میں یہ 7.2 فیصد تھی ۔

نومبر 2024 کے دوران ماہانہ بنیاد پر سی پی آئی میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اکتوبر میں 1.2 فیصد اور نومبر 2023 میں 2.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے ایک نوٹ میں کہا یہ 78 مہینوں میں سب سے کم مہنگائی کی شرح ہے۔ اکتوبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد تھی۔ نومبر میں مہنگائی کی شرح سرکاری توقعات سے بھی خاصی کم رہی۔

وزارت خزانہ نے بدھ کو جاری کردہ اپنے ماہانہ آؤٹ لک میں کہا تھا کہ انہیں نومبر میں مہنگائی 5.8 سے 6.8 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے اور دسمبر تک مزید کم ہوکر 5.6 سے 6.5 فیصد کے درمیان تک آجائے گی۔

پاکستان میں مہنگائی خاص طور پر حالیہ برسوں میں ایک اہم اور مستقل معاشی چیلنج رہا ہے۔ گزشتہ سال مئی میں سی پی آئی افراط زر کی شرح 38 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ تاہم اس کے بعد سے یہ نیچے کی جانب گامزن ہے۔

مہنگائی میں کمی سے کلیدی پالیسی ریٹ میں مزید کٹوتی کو بھی تقویت ملتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رواں مالی سال منی بجٹ نہیں لارہے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے