برطانوی پاپ سٹار دعا لیپا نے ممبئی میں شائقین کو حیران کر دیا جب انہوں نے اپنے مشہور گانے ‘لیویٹٹنگ’ کو شاہ رخ خان کے کلاسک بالی ووڈ گانے ‘وہ لڑکی جو’ (فلم: بادشاہ، 1999) کے ساتھ ملا کر پیش کیا،یہ شاندار پرفارمنس ہفتے کی رات کو پیش کی گئی۔
برطانوی پاپ سٹار کی اس پرفارمنس سے پورا ہال جھوم اٹھا،پرفارمنس کے دوران دعا لیپا نے شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: “میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں، ممبئی، آپ کی توانائی نے مجھے حیران کر دیا ہے، آج کی رات ہمارے لیے ہے، یہ میرے اور آپ کے درمیان خاص لمحہ ہے۔”
شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان نے اس لمحے کو انسٹاگرام سٹوریز پر شیئر کیا جس کے ساتھ دل، رقص اور مزاحیہ ایموجیز کا استعمال کیا۔
سوشل میڈیا پر شائقین نے اس پرفارمنس کو “آئیکونک” قرار دیا،ایک مداح نے لکھا:”یہ شاہ رخ خان کی دنیا ہے اور ہم سب اس میں رہتے ہیں!” دوسرے نے تعریف کرتے ہوئے کہا:
“دعا نے سٹیج کو آگ لگا دی!”
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دعا لیپا نے شاہ رخ خان سے اپنی محبت کا اظہار کیا، 2019 میں بھارت کے دورے کے دوران دعا نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ تصویر کھنچوائی، شاہ رخ خان نے اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مذاق میں کہا تھا کہ دعا کو ان کے مشہور ڈانس سٹیپس سیکھنے چاہئیں۔