پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو شکست سے دوچار کیا، پاکستان نےنیپال کا94رنز کاہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا،
کامران اختر نے 21 گیندوں پر 63 رنز بنائے،انکی کی اننگزمیں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے۔
دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرادیا،بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے،
محمد سلمان نے 97 ، عارف حسین نے 81رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 238 رنز بنا سکی،محمد سلمان مین آف دی میچ قرار پائے۔