پاکستان نے چوتھے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ملتان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپال کی ٹیم پاکستان کے خلاف مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 94 رنز ہی بناسکی۔
پاکستان کے مطیع اللّٰہ نے 4 اوور میں 5 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 95 رنز کا ہدف باآسانی چھٹے اوور میں حاصل کرلیا، کامران نے 21 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔