5میچز کی سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 سیریز کیلئےقومی اسکواڈ میں شامل کون کون سے کھلاڑی روانہ ہونگے۔
نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 سیریز کیلئےقومی اسکواڈ میں شامل بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال، شاہین آفریدی اور وسیم جونئیر کل اسٹریلیا سے نیوزی لینڈ سیزیر کیلئے روانہ ہونگے۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر شان مسعود،عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سرفراز احمد، ساجد خان، میر حمزہ ،سلمان آغا حسن علی اور فہیم اشرف کل وطن واپسی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بارہ سے اکیس جنوری تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔