google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے،کسی قسم کی رکاوٹ نہیں،ترجمان - UrduLead
پیر , مارچ 31 2025

الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے،کسی قسم کی رکاوٹ نہیں،ترجمان

ترجمان الیکشن کمیشن کی سیکرٹری عمر حمید سے متعلق اہم وضاحت

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے،کسی قسم کی رکاوٹ نہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید سے متعلق وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں، سیکرٹری عمر حمید اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر حمید کی گزشتہ کچھ روز سے صحت خراب ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن پہلے بھی علالت کے باعث چھٹیوں پر رہے۔ صحت نے اجازت دی تو عمرحمید جلد فرائض دوبارہ انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے،کسی قسم کی رکاوٹ نہیں، سیکرٹری کی غیرموجودگی میں دونوں اسپیشل سیکرٹری کام کررہے ہیں، تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن اور دفاتر کام کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …