google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کل حتمی بیٹھک لگے گی - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کل حتمی بیٹھک لگے گی

ایم کیو ایم کا وفد مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری کا پیر کو دورہ کریگا

انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی فائنل بیٹھک کل لگے گی۔ ایم کیو ایم کا وفد پیر کو مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ کرے گا، دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت ہوگی۔

ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی فائنل بیٹھک کل کراچی میں لگے گی، متحدہ قومی موومنٹ کا وفد پیر کو مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا شام 5 بجے دورہ کرے گا، دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ کے رہنما رانا مشہود خاص طور پر شرکت کریں گے، سینئر رہنماء خواجہ سعد رفیق بھی آن لائن میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 کی نشست پر حتمی فیصلہ کل متوقع ہے، این اے 242 کی نشست پر مصطفیٰ کمال اور شہباز شریف امیدوار ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …