google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانے والے تمام راستے کھول دیے گئے - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانے والے تمام راستے کھول دیے گئے

دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانے والے تمام راستے کھول دیے گئے۔

ریڈ زون کے اطراف سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے اور راستے مکمل بحال ہیں۔

ریڈ زون میں داخلے کے لیے نادرا چوک اور مارگلہ روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹا دیے گئے۔

ایوب چوک کا راستہ کھول دیا گیا جبکہ سرینا چوک انڈر پاس زیرِ تعمیر ہونے کی وجہ سے بند ہے۔

واضح رہے کہ ریڈ زون کے اطراف راستے پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث بند کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی جس کی وجہ سے دارالحکومت میں مختلف راستے بند کیے گئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خود سلمان خان نے بھی اس بار فلم ”سکندر“ کو سنجیدگی سے نہیں لیا

سلمان خان کی نئی فلم ”سکندر“ نہ صرف روایتی بالی وڈ کے شوقین افراد کے …