پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کیساتھ دوبارہ اسلام آباد جانیکا فیصلہ کرلیا ہے
مرکزی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی ؟
ارکان اسمبلی مرکزی قیادت سے ناراض،مرکزی قیادت ڈی چوک میں کہاں اور کیوں غائب تھی ؟
وزیر اعلیٰ گنڈاپور پر اظہار اعتماد ، تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔