google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ پر سائبر حملے سے سرورز کریش، ڈیٹا متاثر - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ پر سائبر حملے سے سرورز کریش، ڈیٹا متاثر

دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (ڈی ایف ایم ایل) کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کی وجہ سے اس کا کارپوریٹ ڈیٹا بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ آئی ٹی سرورز کریش ہو گئے ہیں۔

کمپنی نے جمعتٓے کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت کا اشتراک کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 26 نومبر 2024 کو لکھے گئے خط کے تسلسل میں ہم نے مطلع کیا تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 28 نومبر 2024 کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

آٹومیکر نے اپنے نوٹس میں کہا کہ ہمیں افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ سائبر حملے کی وجہ سے ہمارے آئی ٹی سرورز کریش ہو گئے ہیں اور ڈیٹا بھی متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں بورڈ کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا ہے۔

ڈی ایف ایم ایل نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیا کہ 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار سمیت انفارمیشن سسٹم اور فنانسنگ کے اعداد و شمار کو بحال کرنے کی ضرورت ہے جس میں کافی وقت لگے گا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اعداد و شمار کی بحالی کے وقت تک بورڈ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے اور بورڈ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

نوٹس کےمطابق اس دوران ہونے والی کسی بھی پریشانی یا مشکلات پر کمپنی معذرت خواہ ہے۔

اس پیش رفت کے بعد ڈی ایف ایم ایل کے حصص کی قیمت 1.34 روپے یا 3.37 فیصد کمی کے ساتھ 38.44 روپے ہوگئی۔

سائبر حملہ ایک ایسا حملہ ہے جو سائبر جرائم پیشہ افراد ایک یا زیادہ کمپیوٹرز کے ذریعے ایک یا زائد کمپیوٹرز یا نیٹ ورکس پر کرتے ہیں۔ سائبر حملہ کمپیوٹرز کو غیر فعال کر سکتا ہے، ڈیٹا چوری کر سکتا ہے، یا کسی ہیک شدہ کمپیوٹر کو دیگر حملوں کے لیے لانچ پوائنٹ کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔

اس سے قبل اپریل میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) کا کارپوریٹ ڈیٹا سائبر حملے کی وجہ سے ”لیک“ ہوا تھا۔

پی ایس ایم سی نے اس وقت ایک بیان میں کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سرور سے ایچ آر، فنانشل وغیرہ سے متعلق ڈیٹا کو پبلک آئی پی (انٹرنیٹ پروٹوکول) میں ڈال دیا گیا ہے۔

آٹومیکر کا کہنا تھا کہ تفصیلی فرانزک تحقیقات اور پورے انفراسٹرکچر سے ممکنہ سیکیورٹی خطرات کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل ہیں جبکہ تفصیلی نتائج اس جائزے کی تکمیل کے بعد پیش کیے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے