google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے: آصفہ بھٹو - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے: آصفہ بھٹو

رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو علاج کے لئے مکمل منصفانہ اور جائز سہولتیں ملنی چاہئیں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے، کوئی بھی شخص جو یہ کہتا ہے کہ اس کی زندگی کو خطرہ ہے تو ہمیں اس کے تحفظ کے لئے ضروری چیزوں کا سنجیدگی سے اہتمام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ عمران خان جیل میں ہیں لیکن ان کے لئے قانون اور عدالت کے تمام راستے کھلے ہیں، وہ عدالتوں کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی مرتبہ اقتدار میں ہونے کے باوجود میرے خاندان کو سیاسی وجوہ کی بنیاد پر جیلیں اور پھانسی برداشت کرنا پڑی، اس لیے وہ اس معاملے کی سنگینی کو زیادہ شدت سے محسوس کر سکتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے