شیربانو رحمانی انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ ہیں اور وہ ہٹ ڈرامہ سیریز“بسمل“ میں مومل کا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
”بسمل“ اس وقت اپنی بہترین کاسٹ اور کہانی کی بدولت چارٹ اور دلوں پر راج کر رہی ہے۔
اس سیریز میں شیربانو ٹی ٹی اور ریحام کے بیٹے موسیٰ کی محبت کے طور پر کہانی کا مرکزی کردار ہے ۔
شیربانو ایک شو کی مہمان تھیں ،جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ اداکاری کی جانب کیسے آئیں اور لیجنڈز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟
شیربانو رحمانی نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی سے وہ ایک اداکارہ بننا چاہتی تھیں تاہم ان کے والدین نے انہیں پہلے اپنی گریجویشن مکمل کرنے کو کہا جو انہوں نے کیا۔
شیر بانو کی سرپرست کوئی اور نہیں بلکہ سینیئر ڈرامہ آرٹسٹ نوید شہزاد ہیں۔ وہ اسکول اور کالج کے تھیٹر ڈراموں میں حصہ لیتی رہی تھیں اور اب انہوں نے بسمل کے ساتھ اپنے ڈرامے کی شروعات کی ہے۔
جب ان سے نعمان اعجاز اور سویرا ندیم جیسے لیجنڈز کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ملک کے اتنے بڑے ناموں کے ساتھ اداکاری کرنا پرجوش تو تھا ہی لیکن وہ اس کے ساتھ ساتھ خوفزدہ بھی تھیں۔