google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مغربی ہوائیں کی آج رات ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مغربی ہوائیں کی آج رات ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی

مغربی ہوائیں آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائیں گی،

انتیس نومبر اور دو دسمبر کو مری،اسلام آباد، میانوالی اور بھکر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقوں میں جاری فضائی آلودگی میں مزید کمی اور ہوا کا معیار بہترہونے کی توقع ہے

البتہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا

2  دسمبر کو بلوچستان اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے اسلام آباد کا ائیرکوالٹی انڈیکس مضرصحت قرار دے دیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دو دسمبر تک کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔

بارکھان، لورا لائی، ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش ہوگی جبکہ گوادر، کیچ اور پنجگور میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کرم،مہمند،دیر،سوات، کوہستان، مالاکنڈ اور بونیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ گلگت، ہنزہ، سکردو میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے اسلام آباد کا ائیرکوالٹی انڈیکس مضرصحت قرار دیا ہے۔

ای پی اے کے مطابق اسلام آباد کا ائیرکوالٹی انڈیکس ایک سو ستر ریکارڈ کیا گیا۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے