google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کے ایس ای 100 نے 17 ماہ میں 142 فیصد منافع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کے ایس ای 100 نے 17 ماہ میں 142 فیصد منافع

کے ایس ای 100 انڈیکس نے جمعرات کو ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل حاصل کرلیا ہے اور اس نے گزشتہ 17 ماہ کے دوران 142 فیصد منافع فراہم کیا ہے۔

یہ کامیابی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد ، بہتر مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں، اور ایک سازگار اقتصادی ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔

جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 813.52 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100,082.77 پوائنٹس پر بند ہوا جو کہ گزشتہ روز 99,269.25 پوائنٹس پر بندش سے بھی بلند سطح ہے۔

یہ تیزی افراطِ زر میں کمی اور شرح سود میں کمی کے آثار کے درمیان سامنے آئی ہے جس نے مارکیٹ کی لیکویڈیٹی کو بڑھایا اور بے مثال منافع کو جنم دیا۔

گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) روپے کے اعتبار سے سالانہ 20.9 فیصد اور امریکی ڈالر کے اعتبار سے 7.7 کا منافع فراہم کیا ہے جو اس کی مضبوطی اور مقبولیت کو اجاگر کرتا ہے۔

پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ سبزواری نے کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس کا ایک لاکھ کی حد عبور کرنا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے فخر کا لمحہ ہے اور ہمارے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی معیشت کی ترقی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ سنگ میل کیپٹل مارکیٹ کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے