google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بہت سے فنکاربغیر کسی وجہ کے وائرل ہو جاتے ہیں: شبنم مجید - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بہت سے فنکاربغیر کسی وجہ کے وائرل ہو جاتے ہیں: شبنم مجید

شبنم مجید پاکستانی ٹی وی اور فلم کی ایک مشہور پلے بیک سنگر ہیں جو اپنی سریلی آوازخوبصورت اور متاثر کن شخصیت کے لیے مشہور ہیں۔

شبنم مجید نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے۔ موسیقی میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے سے پہلے انہوں نے موسیقی کو صحیح طریقے سے سیکھا ہے۔ گلوکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔

حال ہی میں شبنم مجید نجی چینل کے ایک شو میں نظر آئیں. شو میں انہوں نے چاہت فتح علی خان کی کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وائرل گانے ”بدو بدی“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ حال ہی میں ایک گانا وائرل ہوا ہے۔

میرے خیال میں یہ ایک ہفتے میں 27 ملین سے تجاوز کر گیا۔ یہ میڈم نور جہاں کا گایا ہوا ماضی کا ایک شاندار گانا تھا، جسے انتہائی بھونڈے انداز میں گایا گیا اوراس کے ویوز چونکا دینے والے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی مثالیں دیکھ کر آپ اپنے بہترین کام سے مایوس ہو جاتے ہیں۔ بہت سے فنکار ایسے ہیں جو بغیر کسی وجہ کے وائرل ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان کا گانا ”بدو بدی“ 2024 میں وائرل ہوا تھا، اس نے ایک ہفتے میں 27 ملین ویوز حاصل کیے تھے لیکن کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے اسے ہٹا دیا گیا تھا۔ ان کے دیگر گانوں کو بھی یوٹیوب اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پسند کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے