google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بجلی کے بلز میں  سرچارجز کے علاوہ 8 قسم کے ٹیکسز وصولی کا انکشاف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بجلی کے بلز میں  سرچارجز کے علاوہ 8 قسم کے ٹیکسز وصولی کا انکشاف

ٹیکسز گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی سمیت تمام صارفین سے پر لاگو ہیں

بجلی کے بلز میں  سرچارجز کے علاوہ 8 قسم کے ٹیکسز وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق بجلی بلز پر سرچارجز کے علاوہ صارفین سے 8 قسم کے مخلتف ٹیکسز بھی وصول کیے جاتے ہیں۔ مذکورہ ٹیکسز گھریلو، کمرشل، صنعتی، زرعی اور بلک سمیت تمام صارفین سے پرلاگو ہیں۔

پاورڈویژن کے دستاویز کے مطابق تمام صارفین سے 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، کمرشل وصنعتی صارفین 19 سے 20 ہزارروپے کے بل پر10 فیصد انکم ٹیکس دیتے ہیں۔

نان فاٸلرگھریلو صارفین 25 ہزارروپے سے زاٸد بل پر 7.5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس دیتے ہیں جبکہ کمرشل وصنعتی غیر فعال صارفین پر5 سے 7 فیصد اضافی سیلز ٹیکس بھی لگایا جاتا ہے، کمرشل صارفین20  ہزار زاٸد بل پر 7.5 فیصدریٹیلرز سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مندرجہ بالا 8 قسم کے ٹیکسز فیول پراٸس ایڈجسمنٹ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور دیگر سرچارجز  ان ٹیکسز کے علاوہ ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نیشنل بینک ملازمین کو دیے گئے قرضوں کی ریکوری کی تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی …