ایئرپورٹ پر بائیومیٹرک کرانے والا شخص میرا راستہ روکنا چاہتا ہے، پریس کانفرنس
سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق ریٹرننگ آفیسر ( آر او ) کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے ٹی وی سے علم ہوا کہ میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں، ابھی تک آر او نے میری نا اہلی کی کاپی نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں ۔عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے وہ اہم رہنما جن کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر بائیومیٹرک کرانے والا شخص میرا راستہ روکنا چاہتا ہے اور کرپٹ شخص کو پاکستان لانے کیلئے قانون کا جنازہ نکالا گیا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا کہ میں مری کے ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرا ہوں، میں خانہ کعبہ کی قسم اٹھاتاہوں، میں نے مری کا ریسٹ ہاؤس دیکھا ہی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آر او کا فیصلہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، میں اصلی اور نسلی ہوں اور آخر تک کھڑا رہوں گا۔