google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، 100 انڈیکس 3600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 98 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی زون میں بند ہونے والی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آرہا ہے، جہاں کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 3600 پوائنٹس سے زائد کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 98 ہزار 100 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ احتجاج کے خاتمے کے ساتھ 100 انڈیکس کی گراوٹ بھی ختم ہو گئی، گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر اسٹاک ایکسچینج نے بہترین ریکوری کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔

بعدازاں ایک بار پھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی اور پھر 100 انڈیکس 99 ہزار کی حد عبور کر گیا، ایک موقع پر کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1642 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 99 ہزار 820 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 3500 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 95 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا اور انڈیکس 98 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے