اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن مکمل ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگی
اسلام آباد میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بعد شہر اقتدار میں معمولات زندگی بحال ہونے لگی ہے۔
آج سے کاروباری اور کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔
جگہ جگہ مظاہرین کے چھوڑے کپڑے، جوتے پڑے ہیں اور متعدد گاڑیاں بھی لاوارث کھڑی ہیں۔
انتظامیہ نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث بند کی جانے والی سڑکیں آمدورفت کے لیے کھول دی ہیں۔
ریڈ زون اور دیگر اہم مقامات پر لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹائے جانے کا کام جاری ہے،
جبکہ ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں شاہراہوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔